Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد :حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کا آغاز ہوگیا۔ انتظامیہ نے ہیرآباد کے علاقے میں 2 یونٹ آفسز مسمار کردیئے گئے۔
حیدرآباد میں محکمہ انسداد تجاوازت کا عملہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ ہیرآباد پہنچا اور ایم کیوایم کے غیر قانونی طریقے سے قائم یونٹ ٹو بی اور یونٹ ٹو سی کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا۔
https://youtu.be/6_ugalL7ptc
عملے کے مطابق ،دونوں دفاتر سرکاری زمین پر قائم کئے گئے تھے ۔ متحدہ قائد کی پاکستان دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے بعد ایم کیوایم کے غیر قانونی دفاتر کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور آج حیدرآباد میں اس حوالے سے پہلی کارروائی کی گئی ہے۔