ایم کیوایم قائد کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش

شائع 01 ستمبر 2016 08:30am

اسلام آباد:پاکستان کے خلاف خطاب کرنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ۔ قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے ملک کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان کے خلاف اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی۔

 کمیٹی نے الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ قائمہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 کمیٹی نے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو بھیجے گئے ریفرنس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Read Comments