کسٹم انسپکٹر قتل کیس :ایان علی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2016 08:00am

راولپنڈی:راولپنڈی کی عدالت میں کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز قتل کیس میں ایان علی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں کسٹم انسپکٹرچوہدری اعجازقتل کیس میں ایان علی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ، ماڈل ایان مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں ، پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہوچکی ہیں۔

 ملزمہ کے وکیل نے بتایا وفاقی وزیر داخلہ دیگر بڑے سانحات و واقعات میں پیشرفت کروانے کے بجائے اس مقدمہ پر وقت ضائع کر رہے ہیں ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ ایان علی کی درخواست مسترد کردی۔

Read Comments