افغانستان کی باضابطہ معافی کے بعد پاک افغان چمن بارڈر کھول دیا گیا

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2016 10:01am

چمن:افغانستان کی باضابطہ معافی کے بعد پاک افغان چمن بارڈر کو 14 روز بعد کھول دیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور ٹریفک کی آمدورفت بھی بحال ہوگئی۔

پاک افغان سرحد 14ویں  روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی، گزشتہ روز چمن بارڈر پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے کرنل چنگیزی اور افغانستان کی جانب سے کرنل محمد علی نے شرکت کی جس میں افغانستان کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگی گئی۔

https://youtu.be/8UflCFmsvjs

مذاکرات میں طے پایا کہ دونوں فورسز کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چائیں، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد باب دوستی آج کھول دیا گیا، باب دوستی کھلنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں، نیٹو کنٹینرز سمیت ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوگئی۔

 چودہ روز قبل چمن بارڈر پر افغانیوں کی جانب سے پاکستانی پرچم نذر آتش اور پتھراؤ کرنے کے بعد پاکستانی فورسز نے باب دوستی بند کردیا تھا۔

Read Comments