ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ناشتہ پورے دن کی بہت اہم غذا ہے لہذا ناشتے ہر صورت کرنا چاہیئے اور اگر ناشتہ صحت بخش ہوتو بہت اچھی بات ہے۔
دن بھر میں ناشتے کو ضرور اہمیت دینی چاہیئے، اگر آپ ڈائٹنگ کررہے ہیں تو اس میں بھی ناشتہ ضرور شامل کریں۔ اس بعد دن بھر میں ہلکا پھلکا کھاتے رہیں ۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک لذیذ ناشتے کے حوالے سے بتائیں گے جس کو کھانے سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوگی بلکہ آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔
یہ ناشتہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے ، اس سے آپ کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور اس سے جسم بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ نے بالوں اور ناخنوں کےلیے بہت مفید ہے۔
اس ناشتے کے استعمال سے آپ کے وزن میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی اور جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہوجائے گی۔
ناشتے میں استعمال ہونے والے اجزاء درج ذیل ہیں:
٭ دلیہ 2 کھانے کے چمچ
٭ کم چکنائی والا دہی 1 کپ
٭ کوکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
٭ پیسے ہوئے السی کے بیج 1 چائے کا چمچ
٭ آلو بخارے 5 سے 7 عدد
ترکیب:
٭ اس ناشتے کو شام کے وقت بنائیں اور صبح اس ناشتے کو کھائیں۔
٭ سب سے پہلے ایک پتیلی میں آلو بخاروں کواچھی طرح ابال لیں۔
٭ اب دوسرا پیالہ لیں اس میں دلیہ، کوکا پاؤڈر اور السی کے بیج ڈال دیں اور ساتھ دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ جب آلو بخارے اچھی طرح ابل جائیں تو ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور ان کو بھی دلیے والے پیالے میں ڈال دیں۔
٭ اگر آپ چاہیں تو اس مکسچر کو بلینڈ بھی کرسکتے ہیں ۔
٭ تمام مکسچر کو پوری رات کےلیے فریج میں رکھ دیں۔
٭ جب صبح اٹھیں تو اس کو مکسچر کو کھالیں یا پھر پی لیں۔
٭ اس ناشتے سے محض 1 ہفتے میں ہی مثبت نتائج آنے لگے گے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔