ترقیاتی فنڈز میں  کرپشن،سندھ حکومت سے جواب طلب

شائع 01 ستمبر 2016 03:07pm

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے  لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار بشیر عباسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ  دوہزار آٹھہ سے  نوے ارب روپے لاڑکانہ کے  ترقیاتی فنڈز کیلئے جاری ہیں لیکن اب تک  شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔  فریال تالپور کی  ملی بھگت سے  فنڈز میں خورد برد کی گئی۔

  درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا اپنا شہر ہے، سندھ حکومت نے لاڑکانہ پر کتنا پیسہ لگایا زرا   حساب تو دیں ،انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سال میں تو پورے سندھ میں نوے ارب نہیں لگے لاڑکانہ میں کیسے اتنی ر قم خرچ ہوگئی ؟   سرکاری فنڈز کا حساب تو دینا پڑے گا۔

 ایڈیشنل  ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار حکومت کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگا رہا ہے ۔

Read Comments