شائع 01 ستمبر 2016 03:46pm

مجھے کوئی کام پسند آتا ہے تو میں وہ کرتی ہوں، سونالی بیندرے

اداکارہ سونالی بیندرے کے خیال میں ان کے پاس کم بیک کے معنی کچھ اور ہیں۔

سونالی کا پروڈکٹ "اور فلیم" کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ اب تک کسی چیز نے مجھے  بڑی سکرین پر واپسی کیلئےمجبور نہیں کیا۔ مجھے نہیں معلوم۔ میرے خیال میں ہر انسان کیلئے واپسی کے مختلف معنی ہیں۔ میرا ایسا خیال نہیں کہ میں کہیں گئی تھی۔ میں اپنے  تمام حالات میں عوام کی نظروں میں رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ"جب ہم ٹی وی کی بات کرتے ہیں تو یہ میں نے "سرفروش" اور "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کے فوراً بعد شروع کیا جس وقت کوئی ٹی وی پر کام نہیں کر رہا تھا اس لئے میرے لئے یہ ضروری نہیں کہ کوئی کیا کر رہا ہے یا کیا نہیں کر رہا۔میں نے ہمیشہ وہی کیا جسے میں نے کرنے کے قابل سمجھا۔

اِکتالیس سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ"میں ماہراشٹراکی انتہائی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں،جہاں کسی کا بھی فلم سے تعلق نہیں۔اس لئے جہاں تک میری فیملی کا تعلق ہے  انڈسٹری میں ہونا میرے لئے بہت حیرت انگیز تھا اور میں اس  کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں۔ میں کبھی بھی پیرو  نہیں رہی ،جب مجھے کوئی کام  پسند آتا ہے تو  میں وہ کرتی ہوں۔جب بھی کوئی اِسکرپٹ مجھے پسند آئے جو مجھے میرے کمفرٹ زون سے باہر آنے پر مجبور کرے تو میں وہ ضرور کروں گی۔

بشکریہ دی انڈین ایکسپریس

Read Comments