پنجاب میں رینجرز کو اختیارات پہلے سے حاصل ہیں، رانا ثناء اللہ

شائع 01 ستمبر 2016 05:31pm

لاہور :پنجاب میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو اختیارات پہلے سے حاصل ہیں۔ ایسا کوئی ایشو ایپکس کمیٹی میں زیر بحث نہیں آیا جس کی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں کی۔

آج نیوز  سے خصوصی بات چیت میں  وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آئی ایس پی آر نے کس تناظر میں بیان دیا، مجھے معلوم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کا کوئی ایشو ایپکس کمیٹی میں زیر بحث نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں رینجرز پہلے ہی اختیارات حاصل ہیں۔

 وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں آپریشن فرشتوں نے نہیں رینجرز نے ہی کیا۔

Read Comments