وزیراعظم آج لاہور ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2016 06:21am

لاہور:وزیراعظم نواز شریف آج کالا شاہ کاکو میں لاہور ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ لاہور شرقی بائی پاس کا منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے۔

لاہور کے مشرق میں واقع یہ بائی پاس نیازی انٹرچینج سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر لاہور رنگ روڈ سے منسلک ہوگا۔ بائی پاس لاہور رنگ روڈ پر واقع محمود بوٹی انٹرچینج کے نزدیک سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ اور لاہور۔اسلام آباد موٹروے (ایم  2) کے جنکشن پر کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے مقام پر ختم ہوگا۔

یہ بائی پاس مجموعی طور پر 6 لین پر مشتمل ہوگا۔ بائی پاس کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے مشرقی اور جنوبی لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولت میسر آئے گی۔

Read Comments