Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں مردان اور پشاورمیں جاں بحق ہونےوالے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس میں مردان اورپشاور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے تحریری جواب میں کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ کی خریداری کیلئے 10 ارب روپے دیئے گئے جبکہ مجموعی بجٹ 71 ارب روپے ہے۔
چوہدری نثارنے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرزنے مثالی کردار ادا کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن ساجد احمد نے اسپیکر سے بولنے کی اجازت مانگی ، مائیک ملتے ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا ۔
جس پراسپیکرنے کہا کہ لگتا ہےتبدیلی آگئی ہے۔ ساجد احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ہی پاکستانی ہیں۔