Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دادو:دادو میں انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا،،حادثے میں کارمیں سوار باپ 2 بیٹوں اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،ہلاک شدگان کی شناخت غلام قادر،محمد عیسیٰ،دوست محمد اور ڈرائیور نیاز کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد حیدرآباد سے آبائی علاقے جوہی جا رہے تھے۔