Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے فہد ملک کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس کو ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی بھی ہدایت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج کوثرعباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی،مرکزی ملزم راجہ ارشد کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔
عدالت میں پولیس نے راجہ ارشد کے ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے 3 روزکا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی ہدایت کرتے ہوئے 5 ستمبرکوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،فہد ملک کے قتل کے بعد سے ملزم راجہ ارشد روپوش تھا۔
وزارت داخلہ کے کہنے پرراجہ ارشد کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، طورخم کے راستے افغانستان فرارہونے کی کوشش کررہا تھا جہاں اسے 28 اگست کوگرفتارکرلیا گیا ۔