بگ باس سیزن 10 انتظامیہ کی مرحوم اداکارہ پرتیوشا کےساتھ ناانصافی
ممبئی:بھارت کےمقبول ترین متنازعہ ٹی وی رئیلٹی شو 'بگ باس'کا انتظار نہ صرف بھارتی عوام کرتی ہے بلکہ پاکستانی عوام بھی اس شو کا شدت سے انتظار کرتی ہے۔ بگ باس میں بھارتی شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مقبول اور غیر مقبول مشہور شخصیات کو بلا کر ایک گھر میں رکھا جا تا ہے،جہاں انہیں دور جدید کوئی سہولت(موبائل فون،ٹی وی وغیرہ) فراہم نہیں کی جاتی۔ گھر کے اندر ان کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے لوگوں کو ٹی وی پر براہ راست دکھائے جاتے جو عوامی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں ۔ اس سیزن (10) میں حصہ لینے والے چنداداکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے،اس بار بگ باس میں عام لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ بگ باس 7 کی اسٹار مرحومہ پرتیوشا بینر جی کے بوائے فرینڈ اور ان کے مبینہ قاتل راہول راج سنگھ بھی اس بار شو کا حصہ ہوں گے ۔ آپ کے خیال میں کیا مرحومہ(پرتیوشا) کے ساتھ یہ نا انصافی نہیں ہو گی؟ واضح رہے کہ بگ باس سیزن10 سلمان خان کی میزبانی میں 16 اکتوبر 2016 کو بھارتی نجی چینل کلرز سے نشر کیا جائے گا۔ بگ باس سیزن 10 میں شریک اداکاروں کی فہرست شائنی آہوجا کبیر بیدی راہول راج سنگھ ثناء سعید (سنیل گروور(گتھی