کراچی میں ایم کیو ایم کے تنظیمی دفاتر مسمار کرنےکا سلسلہ جاری

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2016 10:28am

کراچی:کراچی میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر قائم ایم کیوایم کے تنظیمی دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں مسمار کیے جانے والے دفاتر کی تعداد 46 ہوگئی۔

ضلع وسطی انتظامیہ نے پولیس کےہمراہ فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے یونٹ 144، 146 اور 156 کو مسمار کردیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں بھی انتظامیہ نے بھاری مشنری کی مدد سے 2 دفاتر کو مسمار کردیا۔

مسمار کئے گئے تمام دفاتر کے ایم سی اور کے ڈی اے کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کئے تھے۔ شہر بھر میں 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد 218 دفاتر کو سربمہر کیا گیا ہے جن میں سے 46 کو مسمار کردیا گیا ہے۔

Read Comments