Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار کہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،معاملہ پاکستان مردہ باد کہنے رد کرنے کا نہیں بلکہ پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو تسلیم نہ کرنے کا ہے ، ایوان ہماری لاج رکھے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکہتے ہیں کہ پاکستان کی بقاء اورسالمیت کے نام پر کئی قربانیاں دیں ،پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو مجرم کی طرح کٹہرے میں کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ'' منزل نہیں رہنما چاہیے'' کا نعرہ عقیدت تھی ، جب مسائل حل ہوں گے تو نعرے بھی بدل جائیں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ میئرکراچی کے گھر کو سب جیل قرار دیں،بے اختیار میئر، بے اختیار بلدیاتی ادارے کے مسائل کو حل ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال 2 باتیں کرتے ہیں،اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 22اگست کا دن پارٹی کیلئے سب سے برادن تھا لندن قیادت نے پاکستان کے خلاف نعرے لگا کرپاکستان اورپارٹی سے دوری اختیارکی، الطاف حسین نے خود سے لکیرکھینچی توہم نے بھی لکیرکھینچ دی۔