Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنڈی کا سیاستدان روز نئی پیش گوئی کرتا ہے جبکہ کنٹینر پر بھی نہیں کھڑے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بائی پاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں چالیس ہسپتال بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جھوٹ نہیں بولتے اور زبان درازی نہیں کرتے اور نہ ہی ہم کنٹینر پر کھڑے ہیں۔وزیرا عظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بجلی کے کارخانے تیزی سے لگ رہے ہیں ،تین سال قبل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ہورہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم آئندہ بھی الیکشن میں کامیاب ہونگے اورہم اپنی حکومت کا دور پورا کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ فال نکالتے رہیں گے اور ہم کا م کرتے رہیں گے ۔