Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مردان:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں پاکستان کا مؤقف صحیح طورپرپیش نہیں کیا جارہا، فاٹا ریفارمزنہ کرکے ہم دہشت گردوں کو موقع دےرہے ہیں، آرمی چیف سے مردان آتےہوئے ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی ۔
مردان کچہری چوک پرحملےمیں زخمیوں کی ڈسٹرکٹ اسپتال میں عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہونے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک فل ٹائم وزیرخارجہ کی ضرورت ہے جودنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف درست انداز میں پیش کرسکے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ فاٹا ریفارمز کی جائیں ۔ فاٹآ ریفارمز نہ کرکے ہم دہشت گردوں کو موقع فراہم کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے آج قربانیاں دے کر بڑے سانحہ سے بچالیا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاریلیمانی پارٹی کے بس کی بات نہیں وہ صرف عوام کا پیسہ ضائع کرے گی۔