شائع 02 ستمبر 2016 02:17pm

جیکی چن لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

نیویارک :منفرد انداز کے مالک اداکار اور مارشل آرٹ ایکسپرٹ جیکی چین کو لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ہالی وڈ اداکار جیکی چن کو ایوارڈ دینے کا اعلان موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

باسٹھ سالہ اداکار کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں نومبر میں لاس اینجلس کے فلم گالا میں ایوارڈ دیا جائے گا۔جیکی چین نے آٹھ سال کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور وہ اب تک تیس سے زائد فلموں کو تحریر اور ڈائریکٹ کرچکے ہیں لیکن انہیں آج تک ایک بھی آسکر ایوارڈ نہ مل سکا۔

اگست میں فوربز میگزین کی جانب سے جیکی چین کو دنیا کا دوسرا مہنگا ترین اداکار قرار دیا گیا تھا۔ فوربز نے جیکی کی سنہ دوہزار سولہ کی آمدنی اکسٹھ ملین ڈالر بتائی تھی۔

Read Comments