فاروق ستار سامنے کچھ اور پیچھے کچھ ہیں، مصطفی کمال

شائع 02 ستمبر 2016 05:03pm

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم قائد اور رہنماؤں کو دوغلا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بات پہلے سے بولتے آئے ہیں، وہ بائیس اگست کو ثابت ہوگئی۔ فاروق ستار سامنے کچھ اور پیچھے کچھ ہیں۔ ساری بے چینی ایم کیوایم قائد کو پچانے کیلئے ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سابق قائد اور پرانے ساتھیوں پر برس پڑے۔ایم کیوایم قائد کو ایک بار پھر را کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ متحدہ اور اس کا قائد لازم و ملزوم ہیں۔ فاروق بھائی کی ساری بے چینی الطاف حسین کو بچانے کیلئے ہے۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کے آئین میں تبدیلی کو ڈرامے کی ایک قسط قرار دیا اورپوچھا کہ کیا گارنٹی ہے کہ آئین میں دوبارہ ترمیم نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کو کمپرومائز پارٹی کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ 22اگست کو ان سب کو جوتے پڑے۔

فاروق ستار سب پارٹنر ان کرائم ہیں،ان کے دل آج بھی اپنے قائد کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مصطفیٰ کمال نے پیش گوئی کی ہے کہ پانچ ہفتوں بعد ساری باتیں کلیئر ہوجائیں گی۔

Read Comments