ممبئی:بھارتی ٹی وی کے متنازعہ رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے کمال راشد خان جو' کے آر کے' کے نام سے مشہور ہیں یا بِلا وجہ کر دیے گئے ہیں۔
نہ تو اداکار ہیں نہ فلمساز اور نہ ہی ڈائریکٹر لیکن نہ جانے کیوں بولی وڈ میں خاصی اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں کمال کبھی اپنے بیانات اور کبھی اپنی ٹویٹس سے سنسنی پھیلا دیتے ہیں۔
اب ان کی حالیہ ٹویٹس نے بولی وڈ کے دو اچھے فلمسازوں کے درمیان گھمسان کی جنگ چھیڑ دی ہے۔
کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی تعریف اور اجے دیو گن کی فلم 'شوائے' پر تنقید کی جو ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں۔
اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کمال کی اس ٹویٹ کو نظر انداز کر دیا جاتا کیونکہ ہر کوئی اس بات سے واقف ہے کہ کمال مفت کی پبلسٹی بٹورنے کے عادی ہیں لیکن میڈیا نے اس ٹویٹ کو خبر بنا دی اور انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی۔
کمال کی ٹویٹ پر اجے دیوگن بھڑک اٹھے اور کرن پر کمال کو اس طرح کی پبلسٹی کے لئے رشوت دینے کی خبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر ڈالا بحرحال اس موضوع پر ابھی بحث جاری ہے لیکن کمال نے کمال کر ڈالا اس تنازع میں فلموں کے پروموشن کی سپاری لینے کا نیا کاروبار شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی انڈسٹری میں معروف ہدایت کار کرن جوہر پر کما ل آر خان کو اپنی فلم'اے دل ہے مشکل' کی پروموشن کیلئے 25 لاکھ روپے رشوت دینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے،تاہم کرن جو ہر کی جانب سے اس خبر کی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
بشکریہ:بی بی سی اردو