Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت8 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئےعدالت کوآگاہ کیا کہ ڈاکٹرعاصم کوبیماری کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کو پیٹ میں درد کی شکایت اورمسلسل الٹیاں ہورہی ہیں جبکہ ان کے دل کامعائنہ بھی کرایاگیاہے،جس کے بعد عدالت نے سماعت8 ستمبرتک ملتوی کردی۔