ڈاکٹرعشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، اہم امور پر تبا دلہ خیال

شائع 03 ستمبر 2016 08:18am

 

کراچی:گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی کی ملاقات میں صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

گذشتہ رات گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں شہر میں جاری ترقیاتی عمل تیزکرکےعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ کے فور، لیاری ایکسپریس وے اورایم نائن موٹر وے منصوبوں کی بروقت تکمیل سےعوام کوسہولت ہوگی۔

ان منصوبوں کی بروقت اورمعیاری تکمیل کوترجیح دی جائے تاکہ انہیں عوام کیلئے طویل عرصہ تک استعمال کے قابل رکھا جاسکے۔

Read Comments