لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار نعمان جاوید اور شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ جاناں ملک نے گزشتہ روز جمعے کو شادی کرلی۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی،جس میں دونوں کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے نعمان جاوید اپنی ہی فیلڈ سے وابستہ معروف گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کر چکے ہیں ،تاہم یہ شا دی کامیاب نہ ہو سکی ۔