شائع 03 ستمبر 2016 12:47pm

کیا کترینہ کو دیپیکا کی کامیابی برداشت نہیں؟

فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے والی بھارت کی سب سے مہنگی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے چرچے ہر طرف عام ہیں۔ تاہم لگتا ایسے ہے جیسے کچھ لوگ اس بات سے نا آشنا ہیں۔

بار بار دیکھو کی پروموشن میں جب کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ دیپیکا کی ایک اور کامیابی پر ان کا کیا کہنا ہے ، تو انکا کہنا تھا کہ 'ایسا ہے؟ مجھے معلوم نہیں تھا'۔

خیر ، یہ نا آشنائی واقعی کترینہ کی اپنی فلم کی پروموشن میں مصروفیت کے سبب ہے یا شاید صفِ اول کی اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ اب تک ختم نہیں ہوئی ۔ آپ کو کیا لگتا ہے؟

بشکریہ فلم فیئرڈاٹ کام

Read Comments