چیئرمین نیب نواز شریف کو نہیں اللہ کو جواب دیناہے، عمران خان

شائع 03 ستمبر 2016 02:44pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اللہ کو جواب دینا ہے ،نواز شریف کو نہیں۔

 لاہور میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ریلی سے عمران خان نے اپنے خطاب میں کئی حکومتی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نیب ،ایف آئی اےاور ایف بی آرپر بھی متعدد الزامات لگائے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ اب یہ الیکشن کمیشن آف ن لیگ ہوچکاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ایف بی آر چیئرمین کو اتنی جرات نہیں کہ وہ نواز شریف کو نوٹس بھیج سکیں۔

Read Comments