کراچی:رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں، 27مشتبہ افراد گرفتار

شائع 04 ستمبر 2016 05:40am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے 27مشبتہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رات گئے رینجرز نے محمود آباد چنیسرگوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے 5 مشبتہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری طرف گلبہارکے علاقے حاجی مرید گوٹھ، ناظم آباد،فردوس کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا،گھروں اور ہوٹلوں کی تلاشی کے دوران 10 مشبتہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بلدیہ ٹاون میں علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 12 افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ لانڈھی پولیس نے 3 ملزمان شاہد،عثمان اور ادریس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

Read Comments