ممنون حسین کی روضہ رسول پرحاضری، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2016 07:44am

مکہ مکرمہ:صدر مملکت ممنون حسین نے روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے دعائیں مانگیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب میں مسجد نبوی گئے، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، ممنون حسین نے ملک کی ترقی،خوشحالی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

 سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے سفیر منظور الحق اور قونصل جنرل شہریار اکبر بھی صدرمملکت ممنون حسین کے ہمراہ تھے۔

Read Comments