Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر ماڈل ٹاؤن سانحے میں ملوث افراد کو سزا نہ ملی تو پھر اگلے مرحلےمیں رائیونڈ جائیں گے،آرمی چیف نے انصاف کا وعدہ کیا تھا۔اُن کا وعدہ کب وفا ہوگا۔
راولپنڈی میں قصاص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اگلے مرحلے میں رائیونڈ جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ قصاص لینا آتا ہے۔ کارکنان کو کہہ دوں تو صرف 7 دن کے اندر قصاص لے لیں گے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگلے 2 مرحلے باقی ہیں جب چاہیں گے اعلان کردیں گے۔