قائم علی شاہ کو پپپلز پارٹی سندھ کا صدر نامزد کرنے پرغور

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2016 09:26am

دبئی:پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوپی پی سندھ کا صدرنامزد کرنے پرغورشروع کردیا ہے، عیدالاضحی کے بعد سندھ کا سیاسی محاذگرنے کا فیصلہ،تحریک شروع کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ کا تنظیمی ڈھانچہ ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کوپیپلزپارٹی سندھ کا صدربنانے کے لیے دبئی میں مشاورت جاری ہے۔

عیدالاضحیٰ کے بعد پیپلزپارٹی نے ایک بارپھر سندھ کارڈ کھیلنے کی تیاری کرلی ہے،پاناما لیکس ،سندھ میں پانی کی قلت،لوڈ شیڈنگ اور وفاق کی زیادتیوں  کے خلاف مظاہرے اورریلیاں ہوں گی۔

پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کوحکومتی عہدے نہ رکھنے والے قائم علی شاہ دیگرپی پی رہنما لیڈ کریں گے،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے علاوہ نثارکھوڑو،مولابخش چانڈیوبھی پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کے لیے امیدوارہیں۔

Read Comments