Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مہمند ایجنسی:مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کردیا ہے ۔
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سیکورٹی اہلکارعلاقے میں گشت پر تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ جیسے ہی وہاں پہنچا تو بارودی دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔