مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے مطالبات مسترد کردیئے

شائع 04 ستمبر 2016 09:40am

لاہور:مسلم لیگ ن نے عمران خان کے مطالبات مسترد کردیئے،طلال چوہدری کہتے ہیں کہ  جلسوں میں کیے گئے مطالبے قبول نہیں۔

آج نیوز سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ  جلسوں میں شعبدہ بازی کی جارہی ہے اگر  کوئی سرکاری ادارہ  سوال پوچھے گا تو ضرور جواب دیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں کزن ہیں  اور ان کی رشتے داری پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں نواز شریف کو چیلنج  مضحکہ خیز ہے ، ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان  اور طاہر القادری پچھلی گلی سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

Read Comments