کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن،67 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 05:53am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 7ملزمان سمیت 67مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں رات گئے پولیس ایکشن میں آگئی، منگھوپیر کنواری کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ،آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،زیرحراست دو مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2پستول شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ،زیرحراست مشتبہ افراد بغیر دستاویزات کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے،سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیاگیا،جس میں پولیس کمانڈوزنے بھی حصہ لیا۔

ادھر نیاناظم آباد سے پولیس نے سرچ آپریشن کرکے25مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

جبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

Read Comments