منصوبے سے بلوچستان کے عوام خوشحال ہونگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

شائع 30 دسمبر 2015 01:10pm

ژوب:اقتصادی راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت ملکی سیاسی قیادت نے بھی خطاب کیا اور اسے خطے کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کے عوام خوشحال ہونگے، مثبت اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبہ پسماندہ عوام کے لیے خوشحالی کی نوید ہے محمد نواز شریف عوامی امنگوں کے امین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ۔

محمود خان اچکزئی کہتے ہیں سڑکیں کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ملکی تعمیر و ترقی کے کاموں میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ شاہراہیں صرف ملکی حالات ہی نہیں وہاں بسنے والے افراد کے مزاج بھی بدل دیتی ہیں۔اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Read Comments