کراچی میں رشتےکے تنازع پر2 خواتین کو قتل کردیا گیا

شائع 05 ستمبر 2016 06:00am

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رشتے کا تنازع پر 2خواتین کوقتل کردیا گیا۔پولیس نے قتل کے مبینہ ملزم انیس کو گرفتارکرلیا۔

اورنگی ٹاون میں دوخواتین کوبےدردی سے قتل کردیاگیا۔آج صبح اورنگی سیکٹرفورٹین میں واقع مکان سے2خواتین کی گلاکٹی لاشیں برآمد ہوئیں۔مقتول خواتین آپس میں نند اوربھابھی تھیں جن کی شناخت سمبل اور صدف کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے قتل کے الزام میں پڑوسی نوجوان انیس کوگرفتاراورمقتولہ سمبل کی بہن فہیمہ کوشامل تفتیش کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ،رشتے سے انکار دونوں خواتین کے قتل کا شاخسانہ بنا۔مبینہ قاتل انیس فہیمہ سے شادی خواہشمند تھا اوراس کا رشتہ مانگا تھا تاہم فہیمہ کی بہن سمبل اوربھابھی صدف رشتے کے حق میں نہ تھیں،پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments