شائع 05 ستمبر 2016 06:49am

ہم عمر اداکاربھارتی اداکار  

کچھ اداکار اپنی عمر چھپانے میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔  کئی  اداکاروں کو ہم کافی عرصے سے اسکرین پر دیکھ رہےہیں لیکن ان کی عمر میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، بلکہ دن بہ دن وہ اداکار جوان نظر آتے ہیں۔

آج ہم کچھ ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کی عمر تو ایک جیسی ہے لیکن دکھنے میں  یہ اداکار بالکل ہم عمر نہیں لگتے ہیں۔

٭ ہریتک راشن، رام کپور

بھارتی انڈسٹری کے ادکار ہریتک راشن اور رام کپور دونوں کی عمر 42 برس ہے۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کا بہت زیادہ فرق ہے۔

٭ نانا پاٹیکر، اوم پوری

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ومعروف اداکار نانا پاٹیگر اور اوم پوری بھی ہم عمر ہیں اور ان دونوں اداکاروں کی عمر 64 ہے۔

٭ شیلپا شیٹی ، سمرتی ایرانی

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ بھارتی ڈراموں سے مشہور ہونے والی اداکارہ سمرتی ایرانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ شیلپا شیٹی بھی ہم عمر ہیں اور دونوں اداکاراؤں کی عمر 41 برس ہے۔

٭ سنی دیول، الوک ناتھ

سنی دیول اور الوک ناتھ کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ ان دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کا خاصا فرق ہوگا لیکن ان دونوں اداکاروں کی عمر 58 برس ہے۔

٭ ہیما مالینی، فریدہ جلال

فریدہ جلال اور ہیما مالینی بھارتی فلم انڈسٹری سے کافی عرصے سے وابسطہ ہیں اور یہ دونوں اداکاراؤں نے کئی ہٹ فلموں میں کام بھی کیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ یہ دونوں اداکارائیں بھی ہم عمر ہیں ، ان دونوں اداکاراؤں کی عمر 67 برس ہے۔

٭ شبانہ عاظمی ، بندو

شبانہ عاظمی اور بندو بھی ہم عمر اداکارائیں ہیں اور دونوں اداکاراؤں کی عمر 65 برس ہے۔ '

٭ اُدے چوپڑا، روہٹ شیٹی

کیا آپ کو معلوم ہے اداکار اُدے چوپڑا اور ہدایت کار روہٹ شیٹی بالکل ہم عمر ہیں اوران دونوں کی عمر 42 سال ہے۔

Read Comments