سانحہ مردان کے خلاف کراچی میں بھی وکلاء کا عدالتی امورکا بائیکاٹ

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 10:18am

کراچی:سانحہ مردان کے خلاف سندھ بارکونسل کی اپیل پرکراچی میں بھی وکلا ءنے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔

کراچی میں سانحہ مردان کےخلاف وکلا برادری نے آج بھی احتجاج کیا۔سندھ بارکونسل کی اپیل پر وکلاء کی جانب سےعدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

وکلا ءکی ہڑتال کے باعث سندھ ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں میں عدالتی امورمعطل رہے۔ وکلاء کا کہنا تھاکہ پورے ملک میں وکلا ءبرادری کومسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس پرچپ نہیں رہ سکتے۔

وکلاء رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں عدالتوں اورکچہریوں پرحملوں سے وکلاء برادری احساس عدم تحفظ کا شکارہے۔حکومت فوری طورپرعدالتوں اوربارکونسلزکی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

وکلا ءکا مطالبہ تھا کہ سانحہ کوئٹہ اورسانحہ مردان میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

Read Comments