یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سےمنانے کی تیاریاں عروج پر

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 08:35am

پشاور:یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پرہیں مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ریہرسل کے دوران قومی ترانہ اورملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

چھ ستمبریوم دفاع کی تیاریاں مکمل ،کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی،ریہرسل کے دوران فوجی بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں۔

 پاک فوج کے مشینی دستے، آرمرڈکور، سگنلز ،آرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس، آرٹلری اور آرمی ایئر ڈیفنس کے دستے بھی ریہرسل میں شامل ہیں ،ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،جوانوں نے فضائی کرتب دکھائے، پیراجمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

پاک فوج نے تمام جنگی آلات سجا دیئے ہیں جن میں الضرار ،الخالد ،کوبرا ہیلی کاپٹر سمیت دیگر جنگی سامان شامل ہے۔

Read Comments