میرے خلاف ریفرنس سےاسپیکر کی جانبداری نمایاں ہوگئی،عمران خان

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 10:25am

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس منظوری سے اسپیکر کی جانبداری نمایاں ہوگئی، نوازشریف نے کرپشن چھپانے کےلئے اسپیکر کے ادارے کو بھی تباہ کردیا۔

بنی گالا سے کراچی روانگی کے موقع پر  میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ انہوں نے لندن میں فلیٹ بیچا،پیسہ لے کر پاکستان آیاجبکہ نوازشریف نے کرپشن کرکے باہر بھیجا،میرے خلاف کونسا انکشاف ہوا جو ریفرنس دائر کیا گیا، میرے خلاف ریفرنس کی منظوری اور وزیراعظم کے خلاف مسترد کرنے سے اسپیکر کی جابنداری نمایاں ہوگئی۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نیب کے بعد نوازشریف نے اپنی کرپشن چھپانے کےلئے اسپیکر کے ادارے کو بھی تباہ کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف نے اربوں کی کرپشن کی،پھر بھی یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کےلئے الگ الگ قانون ہے،عدلیہ کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ اگر پاناما لیکس پر تحقیقات نہ ہوگئی تو رائیونڈ پر دھرنا دینا ہمارا قانونی حق ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کے بانی کو مسترد کردیا ہے،اردو بولنے والوں نے پاکستان کے لئے قربانیوں دیں،مہاجر قوم محب وطن ہے۔

Read Comments