Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے،حکمراں آپکے مسائل پر توجہ نہیں دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیل مل کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات نہیں مل رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے لیکن یہ تیرہ ماہ سے بند پڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل مل میں چوری کی گئی اور ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ آج اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا لیکن نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں کیا ۔اسپیکر کے فیصلے کے بعد میرا عزم مزید مضبوط ہوگیا ہے ۔انہوں نے عوام سے ایک مرتبہ پھر حقوق کے حصول کیلئے کھڑے ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ دھرنا دینے تک ان لوگوں نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تھا،لہذا آپ بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں ۔