کراچی : متحدہ قائد کے حق میں بینرز آویزاں

شائع 05 ستمبر 2016 02:20pm

 

کراچی : کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے اطراف اور صدر میں بعض مقامات پر متحدہ قائد کے حق میں بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

بینرز پر درج ہے کہ جوقائد تحریک کا غدارہے، وہ موت کا حقدار ہے،تاہم واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور بینرز کو بھی اتاردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے بینرز اتار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

Read Comments