سابق صدر زرداری کا دسمبر میں واپسی کا فیصلہ

شائع 05 ستمبر 2016 04:08pm

کراچی :سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دسمبرمیں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ستائیس دسمبرکوگڑھی خدابخش میں بینظیربھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صوبائی وزیرمنظوروسان ٹیلی فون پررابطہ کیااورسندھ کی سیاسی صورتحال اوروطن واپسی کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں صوبائی وزیرمنظوروسان کا کہنا تھاکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے دسمبرمیں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ وہ ستائیس دسمبرکوگڑھی خداپخش میں شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

صوبائی وزیرمنظوروسان کا کہنا تھا کہ ستمبراوراکتوبرمیں ملکی سیاسی صورتحال میں مزید تیزی آئے گی۔عید کے بعد بلاول بھٹوزرداری ملک بھرکا طوفانی دورہ کریں گے۔

Read Comments