Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن :ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے الطاف حسین کے حق میں کراچی میں لگنے والے بینرز کو فرشتوں کی حرکت قرار دے دیا، کراچی میں ایم کیو ایم کے بانی کی حمایت میں لگنے والے بینرز پر ایم کیو ایم لندن نے بھی رد عمل دیا۔ واسع جلیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پھر فرشتوں کیجانب سے ڈرامہ بینرز سامنےآگئے ہیں۔
واسع جلیل نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ انیس سے بانوے کے آپریشن میں بھی کیا گیا تھا، میڈیا کو ملنے والے فوٹیجز ایک جیسی ہیں، چینلز کو یہ فوٹیجز کون فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انیس سو بانوے کے آپریشن کی کہانی دہرائی جارہی ہے،واسع جلیل نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینرز لگ گئے اور کوئی ایکشن نہیں ہوا،کیاریڈ زون میں تمام سیکیورٹی اہلکار سو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بینرز سے متعلق تمام چینلز پر ایک ہی جیسی فوٹیج چلی، اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹائے جانے والی فوٹیج بھی ایک ہی تھی۔ایک ہی وقت میں تمام چینلز کو یہ فوٹیجز کون فراہم کررہا ہے؟