آرمی چیف اور چیف جسٹس سے حکومت کیخلاف فیصلے کی اپیل

شائع 05 ستمبر 2016 05:10pm

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کو حکومت کےخلاف اپوزیشن کے الزامات پر حتمی فیصلہ کرنے کی اپیل کردی۔

 شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج نیوز سے گفت گو میں کہاکہ ، وہ آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا طرز عمل ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے سیاہ دھبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں ۔

وزیراعظم کیخلاف ریفرنس جس طرح مسترد کیا اور عمران خان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ، اس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرنے کی اپیل بھی کی۔

Read Comments