کراچی:پولیس کی محمود آبادمیں کارروائی ،2ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 05:58am

کراچی:کراچی پولیس نے محمود آباد میں کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی۔ لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق ،گرفتار ملزمان 50سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں ایک سابق پولیس اہلکاربھی شامل ہے جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کرلوٹ مار کرتے تھے۔

 ملزمان کے قبصے سے 50ہزارروپے، اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 دوسری جانب  لانڈھی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔

 جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عامرکے نام سے ہوئی ہے۔

Read Comments