تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 05:58am

کراچی:پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کی وجہ سے ہیں ۔ لندن میں بیٹھنے والوں کو عوام شکست دے گی۔

لاہوراور راولپنڈی کے بعد پی ٹی آئی آج کراچی میں سیاسی میدان سجائے گی۔ کپتان کے جلسے کے لیے نشتر پارک میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔رات گئےعمران خان نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور کارکنان سے مختصر خطاب بھی کیا۔

جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے 5 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ کپتان کے خطاب کیلئے 30فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا۔جلسہ گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔

جلسہ گاہ کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جبکہ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے دیا جائے گا۔ جلسے کے دوران ایم جناح روڈ کیپری سینما سے نوائے وقت تک عام ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

Read Comments