شائع 06 ستمبر 2016 06:06am

فلم 'اے دل ہے مشکل'میں کچھ بھی نیا نہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز ہدایت کار کرن جو ہر کی آنے والی فلم 'اے دل ہے مشکل' کے چرچے ابھی سے میڈیا پر زورو شور سے جا ری ہیں۔

بہترین کا سٹ اور خوبصورت گانوں کی بدولت اس فلم کو  2016 کی بڑی فلموں میں شمار کیا جارہا ہے ،لیکن کچھ اور بھی ہے جو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں بہت سے سین ایسے ہیں جو کرن جوہر پہلے بھی اپنی فلموں میں استعمال کر چکے ہیں ،آئیے دیکھتے ہیں۔

٭فلم میں ایشوریا رائے کا پیچھے مڑ کر دیکھنا ،کرن کی ہدایت کردہ فلم 'کبھی الوداع نہ کہنا' میں رانی مکھر جی کے ایک سین کی ہو بہو یاد دلا تا ہے۔

٭اے دل ہے مشکل کے ٹریلر میں شادی کے ماحول میں  انوشکا رنبیر کپور کوہا تھ پکڑ کھنچتی ہوئی لے جا رہی ہیں ،جبکہ بالکل ایسا ہی سین ہم 'کچھ کچھ ہو تا ہے' میں بھی دیکھ چکے ہیں۔

٭کرن جو ہر کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کسے یاد نہیں اس فلم  کا ایک سین جب شاہ رخ کاجول سے اپنی محبت کا اظہار کرکے جا رہے ہوتے ہیں ،اور 'یہ جوانی پھر نہیں آنی' میں رنبیر روتے ہوئے جا رہے ہیں ،اے دل ہے مشکل کے ٹریلر میں موجو د اس سین کی یا د دلاتا ہے۔

٭کرن جو ہر کی فلموں میں لڑائی کے سین کولازمی شامل کیا جاتا ہے،جیسےاسٹوڈنٹ آف دی ائیر اور فواد خان کا یہ سین۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

Read Comments