Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور چیئرمین اسلم اظہر کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، ایم ڈی عبدالمالک کہتے ہیں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان ٹیلی ویڑن کی بانی رکن اور سابق چیئرمین اسلم اظہرکو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک، معروف صحافی عطا الحق قاسمی، پی ٹی وی کے ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ وزیراطلاعات کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک کا کہنا تھا کہ مرحوم غریب دوست اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔معروف صحافی عطا الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسلم اظہر کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر رقت آمیزمناظر دیکھنے کوملے، اس موقع پر مرحوم کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
اسلام آباد:پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور چیئرمین اسلم اظہر کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، ایم ڈی عبدالمالک کہتے ہیں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان ٹیلی ویڑن کی بانی رکن اور سابق چیئرمین اسلم اظہرکو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک، معروف صحافی عطا الحق قاسمی، پی ٹی وی کے ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
وزیراطلاعات کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک کا کہنا تھا کہ مرحوم غریب دوست اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔
معروف صحافی عطا الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسلم اظہر کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر رقت آمیزمناظر دیکھنے کوملے، اس موقع پر مرحوم کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔