حافظ آبادمیں ٹرک اورآئل ٹینکرمیں تصادم، 3افراد جھلس کرجاں بحق

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 08:20am

حافظ آباد :حافظ آباد میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حافظ آباد سے پنڈی کی طرف جانے والا آئل ٹینکر پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا،حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں الٹ گئیں، آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

 جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر کے ڈرائیو سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔

 ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیموں نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

Read Comments