Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال اور قومی ہیرو میجر شبیر شہید نشان حیدر کے مزار پر سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مزار پر برگیڈئرسید عالم حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج کے دستے نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قومی ہیرو میجرشبیرشریف شہید نشان حیدر کے مزار پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شہید کی ہمشیرہ اور بیٹے نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شبیر شریف شہید کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
پاک فوج کے میجر جنرل فدا حسین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔