ایم کیوایم قائد نے را سےمل کرملک کوتباہ کیا،عمران خان

شائع 06 ستمبر 2016 10:50am

کراچی:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم قائد نے را سے مل کرملک کوتباہ کیا،ہم کراچی والوں کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کی رہائشگاہ پرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ متحدہ کے قائد نے را سے ملکرملک کوتباہ کیا۔کراچی کے تاجر کاروبار چھوڑکرملک سےباہرچلے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم مہاجروں کے ساتھ ہیں۔ہجرت کرکے آنے والے زیادہ محب وطن ہوتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ رائے ونڈ مطالبات لے کرجائیں گے۔رائےونڈ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھرسےلوگوں کو بلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم دفاع ہے،پاکستانیوں کو ملک دشمنوں کے خلاف ایک دفعہ پھرمتحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Read Comments